عاقب جاوید نے سخت گرمی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالفت کردی

23

عاقب جاوید نے سخت گرمی میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالفت کردی

 

لاہور: سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ اتنی سخت گرمی میں کھیلنے کا مطلب ہے کہ فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے۔

نجی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے ملتان کی سخت گرمی میں  پاک ویسٹ انڈیز سیریز کی مخالفت کردی ہے۔

ان کا لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ اتنے سخت موسم میں ٹی ٹوئنٹی میچز تو رات میں کھیلے جاسکتے ہیں لیکن ون ڈے میچز نہیں۔

انہوں نے کہا کہ میرے نزدیک تو ملتان کی گرمی میں فاسٹ بولرز موت کے کنویں میں کھیلیں گے۔

 

انہوں نے پاکستان کرکٹ بورڈ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی اس سیریز کو کسی اور وقت بھی رکھ سکتا تھا، کوالٹی کرکٹ تو ہونی نہیں بس پوائنٹس کے لیے یہ سیریز کھیلی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف تو ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اتنی سخت گرمی میں گھروں سے کم نکلیں کیونکہ ہیٹ اسٹروک ہوسکتا ہے جبکہ اس موسم میں تو فاسٹ بولرز کو بولنگ کروانے کی اجازت ہی نہیں ہونی چاہیے۔

سابق فاسٹ بولر نے کہا کہ اتنی سخت گرمی میں فاسٹ بولرز نوے میل کی رفتار سے دس اوورز بولنگ کریں اور کھلاڑیوں کو پچاس اوورز فیلڈنگ کرنا پڑے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسی طرح بیٹرز بھی جب لمبی اننگ کھیلیں گے اور رنز کریں گے تو انہیں بھی شدید گرمی کے باعث مشکلات پیش آئیں گی۔

مزید پڑھیں:  گاندھی خاندان سے 24 سال بعد کانگریس کی صدارت چھن گئی

 

واضح رہے کہ آج سے ملتان میں پاک ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز ہونے جارہا ہے جس کا پہلا میچ آج شام 4 بجے شروع ہوگا تاہم سخت گرمی کے باوجود بھی شاہین کیریبیئنز کا جوش ٹھنڈے کرنے کے لیے تیار ہیں۔

دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا دوسرا میچ 10 جون جبکہ تیسرا و آخری میچ 12 جون کو ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.