کراچی : اسکیم 33 میں لاپتہ بچہ زیادتی کے بعد قتل

محمد خان گوٹھ کا رہائشی بچہ 2 روز سے لاپتہ تھا، لاش برآمد

91

کراچی کے علاقے محمد خان گوٹھ اسکیم 33 میں 2 روز قبل 11 سالہ بچہ لاپتہ ہوا۔ بچے کے والد کا کہنا تھا کہ بیٹے کی گمشدگی کی اطلاع سائٹ سپر ہائی وے تھانے میں دی گئی تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ بچہ اتوار کو گھر سے کرکٹ کھیلنے نکلا تھا جس کے بعد وہ لاپتہ ہوگیا۔
پولیس کے مطابق بچے کی لاش 2 روز بعد برآمد ہوئی۔ پولیس سرجن ڈاکٹر سمعیہ کے مطابق بچے کو زیادتی کے بعد تشدد کرکے قتل کیا گیا، بچے کے جسم کے مختلف حصوں پر جلنے کے اور زخم کے نشانات ہیں۔علاقہ مکینوں کا دعویٰ ہے کہ اس سے قبل بھی علاقے میں 3 بچوں کو زیادتی کے بعد قتل کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں:  ایمازون کا ہزاروں افراد کو ملازمت سے فارغ کرنے کا فیصلہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.