ایک جانب مقدمات دوسری طرف مذاکرات کی باتیں ہورہی ہیں، فیصل جاوید

103

ہفتہ کے روز اسلام آباد کی مقامی عدالت کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت کے طور طریقے ٹھیک نہیں ان سے کیا مذاکرات کریں۔فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے، حکومت سے بات چیت کا واحد حل ہے کہ الیکشن کی تاریخ دی جائے۔پی ٹی آئی رہنماء مُراد سعید بولے حکومت کی ترجیحات امن نہیں، کیا پاکستان میں آئین و قانون معطل ہوچکا ہے، پشاور دھماکے پر امپورٹڈ حکومت خیبرپختونخوا پولیس سے دادرسی کے بجائے حساب مانگ رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  یوکرین میں بمباری کے لئے جانے والا روسی جنگی طیارہ تباہ،4 فوجی ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.