زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک کمی، اسحاق ڈار کی وضاحت

48

زرمبادلہ کے ذخائر میں تشویشناک کمی، اسحاق ڈار کی وضاحت

 

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےزرمبادلہ کے ذخائرکےحوالےسے وضاحت کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے کمرشل بینکوں کو قرضہ واپس کرنےکے بعد یہ خبریں سامنے آئیں. کہ اسٹیٹ بینک کے زرمبادلہ کے ذخائر میں صرف 4 ارب روپے رہ گئے ہیں۔

تاہم جیو نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے. کہ زرمبادلہ کے ذخائر 4 ارب نہیں بلکہ10 ارب ڈالر ہیں. 4 ارب روپے مرکزی بینک کے پاس ہیں. جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود 6ارب ڈالر بھی پاکستان کی ہی ملکیت ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالمی مالیاتی فنڈز(آئی ایم ایف) کا وفد جلد پاکستان دورےپر آئے گا. جنیوا میں بھی آئی ایم ایف حکام سے ملاقات کی جائے گی۔

 

اسحاق ڈار نے کہا کہ جنیوا سے واپسی پر میں تین روزہ سرکاری دورے پرمتحدہ عرب امارات رکوں گا. سعودی عرب اور چین سمیت دوست ممالک سے فنڈز آنے والے دنوں میں پاکستان پہنچ جائیں گے. ہم پاکستان کے واجب الادا قرضے وقت پر ادا کررہے ہیں. جلد پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر ایک بار پھر مستحکم ہوجائیں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خبر تھی کہ پاکستان کے زر مبادلہ کے ذخائر انتہائی کم ترین سطح پر آگئے۔ متحدہ عرب امارات کے بینکس کو قرض واپس کرنے کے بعد صرف ساڑھے چار ارب ڈالر رہ گئے۔

مزید پڑھیں:  کراچی میں بینک سے کروڑوں کا غبن کرنے والا ملزم 9 سال بعد گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.