لاہور کے اسکول اور کالج مزید 7 روز بند رکھنے کا حکم

اسموگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے، لاہور ہائی کورٹ

8

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درواستوں پر سماعت کی۔عدالت نے اسکولز اور کالجز کی چھٹیوں کے لئے مزید 7 دنوں کی توسیع کا حکم دے دیا۔پنجاب حکومت کے وکیل نے بتایا کہ جیسے ہی عدالت کا تحریری حکم جاری ہوگا تو عمل درآمد کو یقینی بنائیں گے۔لاہور ہائی کورٹ نے ہدایت کی کہ پی ڈی ایم اے کیمروں کے ذریعے اسموگ مانیٹرنگ کرے ، اس سلسلے میں محکمہ ماحولیات سے اسموگ کی مانيٹرنگ کے لیے کیمرے خریدنے سے متعلق لاگت کی تخمینہ رپورٹ بھی مانگ لی گئی۔جسٹس شاہد کریم نے ريمارکس ديئے کہ اسموگ پر قابو پانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کیس ک مزید سماعت 30 دسمبر کو ہوگی۔

مزید پڑھیں:  بانی ایم کیو ایم لندن میں 6 پراپرٹیز کا مقدمہ ہار گئے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.