عدالتی حکم پر شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے خارج

44

ڈائریکٹر جنرل امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا میمورنڈم جاری کردیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کو عدالتی فیصلے پر عملدرآمد سے آگاہ کردیا گیا اور ہائیکورٹ کے ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس تعمیلی رپورٹ بھی جمع کرائی گئی ہے۔واضح رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس طارق محمود جہانگیری نے فیصلہ جاری کیا تھا

جس کے بعد شیریں مزاری کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ سے نکالا گیا۔
عدالت نے شیریں مزاری کا نام پی سی ایل سے نکال کر عدالت میں تعمیلی رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کی تھی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی فوج کے بٹنڈہ ملٹری اسٹیشن کے اندر فائرنگ سے متعدد فوجی ہلاک
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.