یونیورسل سروس فنڈ: نئے مالی سال کیلئے 32 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ منظور

131

اسلام آباد: وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشنز کے ماتحت ادارے یونیورسل سروس فنڈ کیلئے 32 ارب 13 کروڑ روپے کا بجٹ منظور کرلیا گیا۔

وفاقی وزیر سید امین الحق کی صدرات میں ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ فنڈ اور پالیسی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں اگنائٹ کیلئے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی مد میں 3 ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی گئی۔

سیدامین الحق کا کہنا تھا کہ یونیورسل سروس فنڈ نے گذشتہ 4 سال میں براڈ بینڈ سروسز فراہمی کیلئے ریکارڈ کام کیئے، سال 2006 سے 2019 تک 13 برس میں یو ایس ایف کے پراجیکٹس کی تعداد 59 تک محدود رہی۔

وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا کہ سال 2019 سے اب تک  براڈ بینڈ سروسز فراہمی کے 65 منصوبے شروع کیئے گئے جبکہ ٹیلی کام صارفین کی تعداد 30 مئی 2022 تک 19 کروڑ 30 لاکھ کی ریکارڈ سطح تک جاپہنچی۔

انکا کہنا تھا کہ ملک میں تھری و فورجی صارفین کی تعداد 11 کروڑ 40 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ براڈ بینڈ سروسز استعمال کرنے والے صارفین کی تعداد 11 کروڑ 70 لاکھ پہنچ چکی ہے۔

امین الحق نے کہا کہ آئی ٹی ایکسپورٹ و فری لانسرز کی تعداد و برآمدی ترسیلات میں اضافے میں رکاوٹ ایف بی آر پالیسیاں ہیں، اگر آئی ٹی کمپنیوں اور فری لانسرز کو ٹیکس مراعات سمیت دیگر سہولیات نہ دی گئیں تو یہ صنعت بند ہوجائے گی۔

واضح رہے کہ اس اجلاس میں سیکریٹری آئی ٹی، ایڈیشنل سیکریٹری فنانس، ممبر ٹیلی کام و دیگر ممبران کی شرکت۔

مزید پڑھیں:  افریقا میں بدترین خشک سالی سے ہزاروں نایاب جانور ہلاک

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.