رحیم یار خان میں 11 افراد کی مشکوک اموات

محکمہ صحت پنجاب کی تحقیقاتی ٹیم بستی بہرام پہنچ گئی

51

رحیم یار خان کی بستی بہرام میں 11 افراد کی مشکوک اموات کے بعد محکمہ صحت پنجاب میں کھلبلی مچ گئی، اور ادارے کی تحقیقاتی ٹیم کا رحیم یار خان پہنچ گئی۔تحقیقاتی ٹیم برائے وبائی امراض نے بستی بہرام،ضلع رحیم یار خان میں 11 اموات کی فیلڈ انوسٹی گیشن مکمل کرلی ہے۔
محکمہ صحت پنجاب کا کہنا ہے کہ وباء کا پھیلاؤ 23 دسمبر کو شروع ہوا، اور اب تک 12 ایسے مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔محکمہ صحت پنجاب کے مطابق ماہرین مشکوک اموات کی وجہ گردن توڑ بخار کو شبہ کررہے ہیں، ابھی مزید تحقیقات جاری ہیں، اور متاثرہ گاؤں میں میڈیکل کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا کہنا ہے کہ کسی بھی بیماری کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں، صورتحال مکمل طور پر کنٹرول میں ہے، متاثرہ علاقے سے مزید کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں:  سری لنکن معاشی بحران، بذریعہ سمندر لوگ ملکی حدود سے باہر نکلنے لگے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.