بہادر شہری کی ڈاکوؤں سے اسلحہ چھین کر انہی پر فائرنگ
پی آئی بی کالونی میں2موٹرسائیکلوں پرسوار4 نامعلوم مسلح ڈاکو مسجد و مدرسہ علوم القران کے سامنے کھڑی سوزوکی میں سواربزرگ سمیت 3شہریوں سے لوٹ مارکرنے کے لیے پہنچے اور اسلحہ تان کر کھڑے ہوئے تھے۔سوزوکی کے عقبے حصے میں کھڑا شہری اپنی جان کی پرواہ کیے بغیر ڈاکوؤں پرجھپٹ پڑا اور اسلحہ چھین کراسی پر فائرنگ کردی۔اسی دوران بزرگ شہری نے بھی ایک ڈاکو کو پکڑنے کی کوشش کی جبکہ سوزوکی ڈرائیونگ سیٹ پر موجود شہری نے گاڑی سے باہرنکل کرایک ڈاکو پرٹائرکھولنے کے لیے استعمال کیے جانے والے پانے سے حملہ کیا۔شہری نے ڈاکوؤں پرتھپڑوں،گھوسوں کی برسات کردی اورقریب سے کئی فائربھی کیے لیکن ڈاکو محفوظ رہے ۔ ڈاکواپنا اسلحہ اورموٹرسائیکل چھوڑ کر جان بچاتے ہوئے پیدل موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔