پاکستان میں 10 ارب ڈالر تک سعودی سرمایہ کاری کا امکان

5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت

93

سعودی خبر ایجنسی سعودی گیزیٹ کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں سرمایہ کاری 10ارب ڈالر تک لے جانے کیلئے اسٹڈی ہوگی۔خبر ایجنسی کے مطابق ولی عہد محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی بھی ہدایت کر دی ہے۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ دسمبر 2022 میں اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم 5 ارب ڈالر کر دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں:  آن لائن بھنگ کی ڈیلیوری دینے والا ترقی یافتہ ملک کون سا ہے؟ جانیے
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.