موٹروے پرٹریفک قوانین کی خلاف ورزی،چالان کا نیا نظام نافذ

ہر چالان پر پوائنٹس کاٹے جائیں گے

18

ترجمان ٹریفک پولیس نے بتایا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر ڈرائیور کے لائسنس کے پوائنٹس کم ہونگے اور ہر چالان پر پوائنٹس کاٹے جائیں گے۔موٹروے پر2 سال کےدوران 20 پوائنٹ کٹنے پر ڈرائیور کا لائسنس خودکار نظام کے تحت معطل کردیا جائے گا۔
ترجمان نے بتایا کہ موٹروے پولیس نے 80 لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنس کا ڈیٹا محفوظ کرلیا ہے۔اس نئے طریقہ کار کے تحت پچھلے تمام چالان کا ریکارڈ، شناختی کارڈ، موبائل نمبر اور لائسنس نمبر کی مدد سے حاصل کیا جائے گا اور ڈیٹا بیس سسٹم بھی تیارکرلیا گیا ہے۔
حادثے کا سبب بنے والی ڈرائیونگ پر15 پوائنٹس کاٹے جائیں گے،معطل شدہ لائسنس کے باوجود ڈرائیونگ کرنے پر 10 پوائنٹس کاٹے جائیں گے۔اس کےعلاوہ ڈرائیونگ کے دوران املاک کو نقصان پہنچانے پر8 پوائنٹس کاٹیں گے۔

مزید پڑھیں:  پشاور میں سربند پولیس اسٹیشن پر دہشتگردوں کا حملہ، ڈی ایس پی سمیت 3 اہلکار شہید
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.