پشاور کے متنی بازار میں فائرنگ سے ایس ایچ او زخمی

ایک حملہ آور کو بھی گرفتار کرلیا گیا، پولیس

24

پشاور کے متنی بازار میں نامعلوم مسلح حملہ آور کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ متنی عمران الدین زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق ایس ایچ او تھانہ متنی عمران الدین جمعے کی نماز کے دوران متنی بازار میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے لئے دیگر ٹیم کے ہمراہ مامور تھے، کہ موٹر سائیکل پر سوار مسلح افراد نے ان پر فائرنگ کردی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ موقع پر موجود دیگر پولیس اہلکاروں نے ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا، جب کہ اس کے دیگر دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ ایس ایچ او کو ٹانگ پر گولی لگی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے، جب کہ حملہ آور کو گرفتار کر کے تھانہ متنی منتقل کردیا گیا ہے، اور اس سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید پڑھیں:  گاڑی خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بڑی خوشخبری
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.