چوہدری شجاعت حسین نے چوہدری پرویز الہیٰ کی پارٹی رکنیت معطل کردی

صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا، چوہدری شجاعت

93

شوکاز نوٹس میں کہا گیا کہ صوبائی صدر کسی صورت پارٹی کو دوسری پارٹی میں ضم نہیں کرسکتا۔ چوہدری پرویزالہیٰ کو 7 دن کے اندر شوکاز نوٹس دینے کا پابند کیا گیا ہے۔شوکاز نوٹس کا جواب نہ دینے کی صورت میں چوہدری پرویز الہیٰ کے خلاف پارٹی آئین کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس سے قبل وفاقی وزیر سالک حسین نے مسلم لیگ ق کے پی ٹی آئی میں ضم ہونے کے حوالے سے نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی پی ٹی آئی میں جاتاہے تو ایک گروپ جائے گا، ق لیگ پی ٹی آئی میں ضم نہیں ہورہی۔شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ پرویز الہیٰ کی ق لیگ کو تحریک انصاف میں ضم کرنے کی خواہش ان کی اپنی نہیں، بلکہ کسی اور کی ضد لگتی ہے۔

مزید پڑھیں:  سفاک ماں نے 5 سالہ بیٹے کو قتل کرنے کے بعد پکا کر کھالیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.