مارگلہ کی پہاڑیوں پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی

6

مارگلہ کی پہاڑیوں پر کل تین مختلف مقامات پر آگ لگی تھی جسے بجھادیا گیا تھا آج پھر آگ بھڑک اٹھی ہے جو کچھ ہی دیر میں بے قابو ہوگئی، اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ آگ پر قابو پانے کے لیے فائر بریگیڈ اور سی ڈی انوائرمنٹ کا عملہ بھی طلب کرلیا گیا تاہم کئی گھنٹوں بعد بھی آگ پر مکمل قابو نہیں پایا جا سکا جس پر دیگر اداروں سے مدد مانگی گئی ہے، گزشتہ روز بھی پاک فوج کے ہیلی کاپٹرزنے آگ کو بجھانے میں حصہ لیا تھا۔اطلاعات ہیں کہ مارگلہ ہلز پر لگی آگ کو بجھانے کا عمل جاری ہے، آگ سید پور رینج ٹریل تھری پر لگی اور نور پور رینج ٹریل فائیو کی طرف پھیلی۔

مزید پڑھیں:  سنار کی دکان میں نقب زنی میں ملوث خاتون گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.