بچوں کے پھول توڑنے پرباغ کے مالک نے ماں کی ناک کاٹ دی

62

بھارتی میڈیا کے مطابق کرناٹک کے گاؤں بسورتے میں سوگندھا مور نامی خاتون کو ایک شخص کلیانی مور نے نہ صرف تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ ان کی ناک بھی کاٹ دی۔کلیانی مور نے الزام عائد کیا کہ سوگندھا مور کے بچوں نے اس کے باغ میں داخل ہوکر قیمتی پھول توڑ دیئے اور پودوں کو نقصان پہنچایا جس پر ماں نے بچوں کو سمجھانے کے بجائے حوصلہ افزائی کی۔
کلیانی مور نے خاتون کو بالوں سے پکڑ کر گھسیٹا اور غصے میں آکر ان کی ناک ہی کاٹ دی۔ زیادہ خون بہنے کے باعث خاتون کی حالت غیر ہوگئی۔ اہل محلہ نے سوگندھا مور کو اسپتال منتقل کیا۔ڈاکٹرز کی محنت اور توجہ سے سوگندھا مور کی جان تو بچ گئی لیکن اس کا چہرہ ہمیشہ کے لیے خراب ہوگیا اور غریب کے پاس پلاسٹک سرجری کے بھی پیسے نہیں۔
سوگندھا مور نے سفاک شخص کے خلاف ایف آئی آر درج کرائی جس پر کلیانی مور گھر بار چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ پولیس ملزم کو گرفتار کرنے کے لیے چھاپہ مار کارروائی کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں:  شوہر کے قتل میں ملوث بیوی اور اسکا ساتھی گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.