گزشتہ حکومتوں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کو نظر انداز کیا، وزیراعلیٰ بلوچستان

24

وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومتوں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کو نظر انداز کیا۔

میر عبدالقدوس بزنجو نے حلقہ پی بی 25 کا دورہ کرتے ہوئے شہر کے نواحی علاقے نواں کلی، کلی عمر، کلی گل محمد اور کلی شابو کا دورہ کیا۔

ذرائع کے مطابق علاقے کے عوام نے وزیر اعلیٰ کا استقبال روایتی پگڑی پہنا کر کیا۔

میر عبدالقدوس نے دورے کے دوران علاقے کے مسائل کا جائزہ لیا۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا اس موقعے پر کہنا تھا کہ گزشتہ حکومتوں نے کوئٹہ کے مضافاتی علاقوں کو نظر انداز کیا، آئندہ بجٹ میں کوئٹہ کے نواحی علاقوں کی ترقی کے منصوبے شامل کرینگے۔

 

مزید پڑھیں:  پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھاتے تو ملک دیوالیہ ہونے کی طرف چلا جاتا، وفاقی وزرا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.