ایک سال میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں 214 بے گناہ کشمیری شہید

جام شہادت نوش کرنے والوں میں ایک خاتون اور پانچ کمسن بچے بھی شامل

11

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق 2022 میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والوں میں سے 57 کو جعلی مقابلوں اور دوران حراست شہید کیا گیا۔ مظاہرین کے خلاف طاقت کے وحشیانہ استعمال سے کم از کم 134 افراد زخمی ہوئے جبکہ گھروں پر چھاپوں اور محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کے دوران خواتین سمیت 1350 افراد کو گرفتار کیا گیا۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ وادی میں فوجیوں، پیراملٹری فورسز اور پولیس اہلکاروں کے ہاتھوں شہادتوں کے نتیجے میں 13 خواتین بیوہ اور 35 بچے یتیم ہوگئے جبکہ قابض فوجیوں نے10خواتین کی بے حرمتی کی۔

2022 کے دوران بھارتی فورسز نے 44 رہائشی مکانات اور عمارتوں کو تباہ کردیا۔ سری نگر کی تاریخی جامع مسجد میں لوگوں کو 14 مرتبہ نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی۔

مزید پڑھیں:  بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.