بھارتی بیس بال ٹیم کو بھارتی سیکیورٹی حکام نے واہگہ بارڈر پر روک لیا

112

پاکستانی ویزے اور این اوسی کے باوجود بھارتی ٹیم کو پاکستان میں تاحال داخل ہونے کی اجازت نہیں دی گئی۔ واہگہ بارڈر پر 4 گھنٹے سے زائد انتِظار کے باوجود بھارتی حکومت نے تاحال کلیئرنس نہیں دی۔صدر بیس بال فیڈریشن کے مطابق ہم انڈین بیس بال فیڈریشن کیساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، امید ہے کہ بھارتی حکام اپنی ٹیم کو جلد کلیئرنس دے دیں گے۔ویسٹ ایشیا بیس بال کپ 27 جنوری سے اسلام آباد میں شیڈول ہے۔ جس میں پاکستان، بھارت، سری لنکا، افغانستان، فلسطین اور نیپال کی ٹیموں نے شرکت کی تصدیق کررکھی ہے۔

مزید پڑھیں:  مقبوضہ کشمیر، مجاہدین کا حملہ، 5 بھارتی فوجی جہنم واصل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.