بھارتی دارالحکومت دہلی میں پہلی بار پارہ 50 سینٹی گریڈ کے قریب پہنچ گیا

20

دہلی میں گزشتہ روز پہلی بار درجہ حرارت تقریباً پچاس ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پاکستان اور بھارت دونوں ہی پڑوسی ملک مارچ سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق یہ رجحان موسمیاتی تبدیلیوں کو ظاہر کرتا ہے۔

بھارتی دارالحکومت دہلی میں 15 مئی بروز اتوار تاریخ میں پہلی بار دو مقامات، نجف گڑھ اور منگیش پور میں درجہ حرارت 49 ڈگری سینٹی گریڈ سے بھی زیادہ دیکھا گیا جو ایک نیا ریکارڈ ہے۔

درجہ حرارت پر نظر رکھنے والے مراکز میں سے ایک مرکز پر 49.2 جبکہ دوسرے مرکز پر49.1 درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ دہلی کے تمام مضافاتی علاقوں میں بھی درجہ حرارت کہیں 48 تو کہیں 47 ڈگری تک تھا۔ بھارت کے شمال اور شمال مغربی علاقوں میں گزشتہ دو ماہ سے مسلسل شدید گرمی کے ساتھ ساتھ گرم ہوائیں بھی چل رہی ہیں۔

حکام کے مطابق ان دنوں میں درجہ حرارت میں ہونے والا یہ اضافہ معمول سے 9 ڈگری تک زیادہ ہے۔ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تقریبا 47 ڈگری تک درجہ حرارت ریکارڈ کیا جا چکا ہے تاہم نئی دہلی اور مضافاتی علاقوں میں 49 ڈگری سے زیادہ درجہ حرارت کبھی بھی ریکارڈ نہیں کیا گیا۔

دہلی محکمہ موسمیات حکام کے مطابق زیادہ گرمی پڑنے کی وجہ اس برس بارش کا تقریباً نہ ہونا ہے لیکن ماحولیات کے ماہرین کے مطابق گرمی میں اس قدر شدت اور اچانک موسم بدلنے کے رجحانات اس بات کے واضح ثبوت ہیں کہ ماحولیاتی تبدیلیاں بہت تیزی سے وقوع پذیر ہو رہی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری

رواں برس مارچ میں پاکستان اور بھارت میں گزشتہ ساٹھ برسوں کے دوران پہلی بار اوسط سے زائد درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔ موسمیاتی تحقیق کرنے والے سائنسدانوں کے لیے درجہ حرارت میں اس قدر اضافہ کوئی حیران کن بات نہیں ہے کیونکہ وہ گزشتہ کئی برسوں سے اس بارے میں آگاہ کرتے رہے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.