بھارت میں لڑکی نے خود سے شادی کرلی

59

بھارت میں لڑکی نے خود سے شادی کرلی

بھارت میں لڑکی نے خود سے شادی کرلی

بھارتی ریاست گجرات میں کشما بندو نامی لڑکی نے دلہن بننے کی خواہش میں خود ہی سے شادی کرلی ہے۔

بھارتی میڈٰیا کے مطابق ریاست گجرات کی رہائشی کشما بندو نے جمعرات کو سوشل میڈیا پر اپنی شادی کی تقریبات کی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں ان کے ہمراہ سہیلیاں موجود ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کشما بندو نے مہندی اور شادی کی تصاویر میں فلورل جیولری کے ساتھ سرخ اور زرد ساڑھی پہن رکھی تھی۔

ان تصاویر کو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ ’خود پر ہلدی لگی تو سنور گئی میں، خود سے ایک رشتے میں بندھ گئی میں‘۔

اس سے قبل اپنی منفرد شادی کے حوالے ان کا کہنا تھا کہ ’میں شادی نہیں کرنا چاہتی تھی لیکن دلہن بننے کا شوق تھا جس کی وجہ سے میں نے خود ہی سے شادی کرنے کا فیصلہ کیا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ شاید میں پہلی ہوں جس نے خود سے محبت کی مثائل قائم کی جبکہ خود سے شادی کے فیصلے سے قبل انہوں نے یہ جاننے کے لیے آن لائن ریسرچ بھی کیا کہ بھارت میں پہلے کبھی کسی خاتون نے اس طرح کی شادی کی ہے یا نہیں لیکن انہیں کوئی حوالہ نہیں مل سکا تھا۔

انہوں نے مزید کہا تھا کہ خود سے شادی اپنی ذات سے ایک عہد ہے اور خود سے غیر مشروط محبت کا اظہار ہے جبکہ یہ خود کو قبول کرنے کا اظہار بھی ہے۔

مزید پڑھیں:  جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

واضح رہے کہ کشما بندو نے گذشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ وہ خود سے شادی کررہی ہیں جبکہ اس اعلان کے بعد بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے ایک لیڈر کا کہنا تھا کہ انہیں کسی بھی مندر میں شادی کی تقریب کی اجازت نہیں دی جائے۔

تاہم کسی بھی مشکل یا مخالف صورت حال سے بچنے کے لیے انہوں نے طے شدہ تاریخ سے قبل ہی شادی کی تقریب کا انعقاد کرلیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.