وزیراعظم کا عربی ٹوئٹراکاؤنٹ عارضی معطلی کے بعد بحال

اسلام آباد (تکبیر نیوز) ٹوئٹر نے وزیراعظم شہبازشریف کا عربی اکاؤنٹ عارضی طورپرمعطل کرنے بعد بحال کردیا۔

28

وزیراعظم شہبازشریف کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر نے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم شہبازشریف کا عربی ٹوئٹر اکاؤنٹ بحال کردیا گیا ہے۔اس سےقبل ٹوئٹر نے وزیراعظم شہباز شریف کا عربی اکاؤنٹ معطل کردیا تھا۔ وزیراعظم کے فوکل پرسن برائے ڈیجیٹل میڈیا ابوبکرعمر نے برطانوی نشریاتی ادارے سے گفتگومیں بتایا تھا کہ ٹوئٹراس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہے کہ اکاؤنٹ کو وزیراعظم شہباز شریف کے دفترسے ہی چلایا جارہا ہے۔ ٹوئٹر کو فوٹو آئی ڈی بھجوائی گئی ہے جس کی تصدیق کے بعد اکاؤنٹ بحال کردیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  کراچی؛ 18 سال بعد قتل کے مقدمے میں نامزد ملزم کو سزا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.