سندھ نے چین سے آنے والوں کی کرونا ٹیسٹنگ کیلئے NCOC کو خط لکھ دیا
جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے، محکمہ صحت سندھ
محکمہ صحت سندھ نے این سی او سی کو لکھے گئے خط میں چین سے آنے والی تمام فلائٹس کےمسافروں کے کرونا ٹیسٹ کی تجویز دی ہے۔
خطا میں کہا گیا ہے کہ مسافروں کا کراچی ایئرپورٹ پہنچنے پردوبارہ ٹیسٹ کیا جائے، کرونا مثبت ہونے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا۔
خطا میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ وہ تمام لوگ جنہیں ویکسین لگائے 6 ماہ ہوچکے ہیں انہیں بوسٹر ڈوز لگائی جائے، خاص طور پر 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو بوسٹر ڈوز ضرور لگائی جائے۔محکمہ صحت سندھ نے تجویز دی ہے کہ انٹرنیشنل ڈومیسٹک فلائٹس میں ویکسینیشن، ماسک پہننا لازم قراردیا جائے، بڑے اجتماعات پرپابندی عائد کی جائے۔