سینٹرل جیل کراچی میں قیدیوں سے ملاقات کا نظام آن لائن ہوگیا

40

حکام کے مطابق جیل کا نظام جدید خطوط پر استوار کرنے کا سلسلہ جاری ہے، جس میں گزشتہ روز قیدیوں کی عدالت میں ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کے نظام کا افتتاح گزشتہ روز کیا گیا تھا اور اب قیدیوں سے ملاقات کا نظام آن لائن کیے جانے کے بعد موبائل ایپلی کیشن کی معاونت سے اپوائنٹمنٹ لے کر قیدیوں کے اہل خانہ ملاقات کر سکیں گے۔
قیدیوں کے اہل خانہ آن لائن اپوائنٹمنٹ لے کر ملاقات کے لیے جیل آ سکیں گے۔ سینٹرل جیل کراچی میں نیا نظام متعارف کرانے کے لیے خصوصی موبائل ایپلی کیشن تیار کی گئی ہے۔ دور دراز سے آنے والے ملاقاتی یا رش کی وجہ سے عوام یہ سہولت استعمال کرسکتے ہیں۔ملاقات کے لیے آنے والا شخص ایپ کے ذریعے اپنے کوائف درج کر کے ملاقات کا وقت حاصل کرے گا۔
اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ جیل مصباح الدین کا کہنا ہے کہ بیورو آف انٹرنیشنل نارکوٹکس اینڈ لا انفورسمنٹ ایجنسی امریکا کے تعاون سے یہ پروگرام تیار کیا گیا ہے۔ وزیر داخلہ سندھ نے آن لائن اپوائنٹمنٹ سے متعلق بنائے گئے منصوبے کا افتتاح کردیا۔ ملاقات کے لیے آنے والے افراد کی رہنمائی اور ویری فکیشن کے لیے جیل کے مرکزی دروازے کے قریب 5 بوتھ بھی بنائے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  حمزہ شہباز پیر تک بہ طور ٹرسٹی وزیر اعلی کام کریں گے، سپریم کورٹ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.