والدین کو جلاکر قتل کرنے والے سفاک بیٹے کو 2 بار عمر قید کی سزا

99

تکبیر نیوز کے مطابق راولپنڈی کی ڈسٹرکٹ کورٹ میں ایڈیشنل سیشن جج نتاشہ سلیم کی سربراہی میں والدین کو جلا کر قتل کرنے کے کیس کی سماعت ہوئی جس میں جج نتاشہ سلیم نے ملزم کو قید کی سزا سنا دی۔عدالت نے کہا کہ مجرم بیٹے نے اپنی والدہ اور والد کو پیڑول چھڑک کر آگ لگا دی تھی کیوں کہ مجرم کو ملال تھا کہ والدین نے اس کی بیوی کو ناراض ہوکر میکے جانے سے نہیں روکا تھا۔جج نتاشہ سلیم نے سماعت کے دوران ریمارکس دئیے کہ مجرم سنگین جرم کیا ہے، والدین کا قتل ناقابل معافی جرم ہے۔واضح رہے کہ تھانہ دھمیال پولیس نے مجرم کو 9 جون 2022 کو واردات بعد گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں:  چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ کے باہر سے مسلح شخص گرفتار
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.