پشاور دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 100 ہوگئی

جاں بحق اہلکاروں کی تدفین کا سلسلہ جاری، صوبے میں سوگ

104

گزشتہ روز (30 جنوری 2023) کو پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں عین اس وقت خودکش دھماکا ہوا تھا جب وہاں باجماعت نماز ظہر ادا کی جارہی تھی۔دھماکے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 100ہوگئی ہے، جن میں ڈی ایس پی عرب نواز، 5 سب انسپکٹرز، مسجد کے پیش امام اور ملحقہ پولیس کوارٹر کی رہائشی خاتون بھی شامل ہیں۔ترجمان لیڈی ریڈنگ اسپتال کے مطابق اسپتال میں 88 لاشیں لائی گئیں جبکہ 57 زخمی ابھی بھی زیرعلاج ہیں۔واقعے کے دوسرے دن صوبے بھر میں بالعموم اور پشاور میں بالخصوص سوگ کا سماں ہے، سڑکوں پر ٹریفک انتہائی کم ہے۔

مزید پڑھیں:  30اپریل تک عمران خان پر ایک اور حملہ ہوسکتا ہے، شیخ رشیدکا دعویٰ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.