کورونا کا خدشہ؛ اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی اسکریننگ شروع

ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے اسپرے کیا جا رہا ہے

47

کرونا وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اسکریننگ کاعمل شروع کردیا گیا ہے۔بارڈر ہیلتھ سروسز کی ہدایت پر انٹرنینشل آرائیول لاؤنج میں کورونا ٹیسٹنگ شروع کردی گئی ہے، جب کہ انٹرنیشنل آرائیول سمیت ایئر پورٹ کو ڈی انفیکیشن کرنے کے لئے اسپرے کیا جا رہا ہے۔ہیلتھ کاؤنٹر پر عملے کے ساتھ اے ایس ایف اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں، اور سول ایوی ایشن کی درخواست کی ہے کہ مسافر ہیلتھ کاؤنٹر پر موجود عملے کے ساتھ تعاون کریں۔

مزید پڑھیں:  اڑان بھرتے ہی پی آئی اے پرواز میں آگ بھڑک اٹھی، ہنگامی لینڈنگ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.