گوگل نے ملازمت میں انٹرویو کی مددگار ایپ پیش کردی

85

گوگل نے ملازمت میں انٹرویو کی مددگار ایپ پیش کردی

 

اگر آپ کو ملازمت کا انٹرویو دینے میں کسی الجھن کا سامنا ہے تو گوگل نے اب اس کی تیاری کا بھی ٹول پیش کردیا ہے۔ اسے گوگل نے انٹرویو وارم اپ کا نام دیا ہے جس میں ایک سافٹ ویئر آپ کا انٹرویو لیتا ہے لیکن اس کےتمام سوالات حقیقت پر مبنی ہے اور ہیومن ریسورس ماہرین کی آرا سے تیار کئے گئے ہیں۔

 

اس ٹول کی پشت پر مشین لرننگ اور مصنوعی ذہانت (آرٹفیشل انٹیلی جنس) موجود ہے اور یہ مشینی زبان میں آپ سے انٹرویو کرتا ہے۔ فی الحال گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس شعبے ہی اس میں شامل کئے گئے ہیں جن میں ای کامرس، یوزر انٹرفیس، آئی ٹی مینجمنٹ جیسے کورس کے انٹرویو کے علاوہ عمومی ملازمت کےلئے بھی انٹرویو ہے۔

 

ویب سائٹ پر جاتے ہیں تو پہلے ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ نمودار ہوتی ہےجس میں سے آپ اپنی مہارت اور ملازمت کے شعبے کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اس ٹول کو پیش کرتے ہوئے گوگل نے کہا ہے کہ ’ انٹرویو کا شعبہ بہت اہم اور مشکل ہوسکتا ہے۔ اگر آپ کے دوست، اہلِ خانہ اور دیگر ماہرین اس میں کوئی مدد نہیں کرسکتے تو اسی لیے ہم نے انٹرویو وارم اپ یا پریکٹس کا ایک پلیٹ فارم پیش کیا ہے۔ اس کے سوالات متعلقہ شعبوں کے ماہرین اور افرادی قوت کے افسرا نے بنائے ہیں اور مشین لرننگ اسے انٹرویو کی صورت میں بیان کرتی ہے۔ اس کے تحت آپ نہ صرف گھربیٹھے انٹرویو دے سکتے ہیں بلکہ اپنی صلاحیتوں کو بھی بہتربناسکتے ہیں۔‘

مزید پڑھیں:  قائمہ کمیٹی نے بزنس کلاس کی انٹرنیشنل ایئر ٹکٹ پر ٹیکس بڑھانے کی حمایت کر دی

 

اس ٹول کا دلچسپ پہلو یہ ہے کہ جیسے جیسے آپ جواب دیتے ہیں اس کی ٹیکسٹ فائل اسی لمحے بنتی چلی جاتی ہے۔ اسے آپ بعد میں پڑھ کر جان سکتے ہیں کہ کس سوال کا کیا جواب دیا گیا ہے۔

گوگل نے امید ظاہر کی ہے کہ اس سے دنیا بھر کے امیدوار مستفید ہوسکیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.