پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 32 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی

330

پشاور؛ پولیس لائن مسجد میں دھماکا، 32 نمازی شہید، 100سے زائد افراد زخمی

 

پشاور میں پولیس لائنز کے قریب دھماکہ ہوا ہے.  جس میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں.  جبکہ اب تک 32 نمازیوں کی شہادت کی تصدیق ہوچکی ہے۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے.  کہ ریسکیوٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں ہیں.  تاہم دھماکے کی نوعیت جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔

پولیس نے بتایا ہے کہ دھماکہ مسجد میں ہوا ہے.  جس کے باعث مسجد  کا ایک حصہ شہید ہوا گیا ہے.  جبکہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکے سے 70 سے زائد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں. جنہیں فوری طورپر اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں اب تک شہید ہونے والوں کی تعداد 32 ہوگئی ہے جس میں امام مسجد صاجبزادہ نور الامین بھی  شامل ہیں جبکہ 146  زخمی حالت میں موجود ہیں۔

 

دوسری جانب دھماکے کے بعد شہر کے تمام اسپتالوں میں میڈیکل ایمرجنسی نافذکردی گئی ہے۔

 

ابتدائی معلومات: 

 

پشاور پولیس لائنز کے قریب  مسجد میں دھماکے کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق دھماکہ ظہر کی نماز کے دوران ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق دھماکہ خودکش تھا جبکہ خودکش حملہ آور مبینہ طور پر مسجد میں  پہلی صف میں موجود تھا ۔

دوسری جانب ترجمان ریسکیوسروس بلال احمد فیضی کا کہنا ہے کہ دھماکے میں  25 سے30 پولیس اہلکار زخمی ہیں تاہم زخمیوں میں 6 اہلکاروں کی حالت تشویشناک ہے۔

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ زخمیوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔

مزید پڑھیں:  غلام سرور خان کا تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان

 

ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس

 

اس حوالے سے ترجمان اسلام آباد کیپیٹل پولیس نے بتایا ہے کہ آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے اسلام آباد میں سکیورٹی ہائی الرٹ کے احکامات جاری کردئیے ہیں جبکہتمام داخلی و خارجی راستوں پر چیکنگ بڑھا دی گئی ہے۔

ترجمان کے مباق سیف سٹی کے ذریعے مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ اہم ناکہ جات اور عمارتوں پر سنائپرز تعینات کر دیے گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.