سونے کی قیمت میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری

37

ملک بھر میں سونے کی قیمت مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے۔

نئے کاروباری ہفتے کے  پہلے روز  بھی سونے کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

آل پاکستان جیولرز مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت 1450 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 47 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1243 روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 26 ہزار 243 روپے ہوگئی ہے۔

دوسری جانب  عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ یا کمی واقع نہیں ہوئی، قیمت  1840 ڈالر پر مستحکم رہی۔

مزید پڑھیں:  جنوبی سائیبریا میں ہیلی کاپٹرحادثہ،4 افراد ہلاک 12 زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.