الیکشن ہوجانے سے مہنگائی کم نہیں ہوگی، چوہدری شجاعت حسین

ملک کا سب سے بڑا مسئلہ معیشت کی بحالی ہے، چوہدری شجاعت

71

اپنے بیان میں چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ معیشت کی بحالی اور مہنگائی کا مسئلہ حل کرنے کیلئے تمام سیاسی رہنما ملکرجامع پالیسی مرتب کریں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ سیاستدان بیانات سےقبل عوام اورتاجروں پر اثرات کو مدنظر رکھیں، عمران خان بھی بیانات سے قبل سوچیں ان کے بیان سے تاجرتشویش کاشکار ہوتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ سیاستدانوں کے بیانات سے تاجر ڈرکر قیمتوں کو اوپر نیچےکررہے ہیں، حکومتی اور اپوزیشن لیڈران سب بیانات پربیانات دے رہے ہیں۔چوہدری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ عمران خان الیکشن کے مطالبے سے ملکی معاشی صورتحال بہتر بنانے میں کردار اداکریں۔

مزید پڑھیں:  صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کو مریم نواز کے حکم پر جیل میں بند کیا گیا، یاسمین راشد
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.