پی ٹی آئی دور میں 426 ارب کی ریکوری ہوئی، موجودہ حکومت کا اعتراف

23

موجودہ حکومت نے پی ٹی آئی کے دور حکومت میں 426 ارب  روپے کی ریکوری  کا اعتراف کرلیا۔

حکومت کی جانب سے جاری کردہ دستاویز کے مطابق  پی ٹی آئی کے دور حکومت میں قائم کیے گئے ایسٹس ریکوری یونٹ نے   3 سال میں 426 ارب روپے  کی ریکوری کی۔

گزشتہ ایک سال میں ایسٹس ریکوری یونٹ کے تحت 334 ارب روپے ریکور کیے گئے۔ریکوریاں نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کے ذریعے کی گئیں۔

ریکور کی گئی رقم ملک کے اندر اور باہر سے واپس لائی گئی۔بیرون ملک سے38 ارب روپے سے زائد پاکستان واپس لائے گئے جس میں یواے ای، برطانیہ میں پانامہ اور پیراڈائز لیکس کے تحت پراپرٹیز کی رقم شامل ہیں۔

آف شور ایسٹس کے ٹیکسوں کی ڈیمانڈ کے ذریعے ریکور کی گئی رقم بھی شامل ہے۔

مزید پڑھیں:  پنجاب  کابینہ نے  مالی سال 2022-23 کے بجٹ کی منظوری دے دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.