عامر لیاقت نازیبا ویڈیو؛ دانیہ کی درخواست ضمانت دوسری عدالت منتقل

آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کو چالان پیش کرنے کا حکم

11

سٹی کورٹ کراچی میں سیشن جج نے معروف اینکر پرسن اور سیاستدان عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کیس میں ملزمہ دانیہ ملک کی درخواست ضمانت کی سماعت کی۔سماعت کے دوران عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال، ملزمہ دانیہ ملک کی والدہ اور ایف آئی اے حکام بھی موجود تھے۔

ویڈیو شیئر کرنے والے یوٹیوبر کی طلبی کا فیصلہ

سیشن جج نے درخواست ضمانت ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت منتقل کردی۔دوران سماعت دانیا ملک کے وکیل نےعدالت سےدلائل کے لئے مہلت مانگ لی، عدالت نے درخواست ضمانت پر سماعت 5 جنوری تک ملتوی کردی عدالت نے ایف آئی اےکو شوکاز نوٹس کا جواب دینے کی آخری مہلت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر چالان بھی طلب کر لیا۔

مزید پڑھیں:  ڈھلتی جلد کو جواں بنانے کے لیے یہ اسکرب آزمائیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.