پی ٹی آئی رہنما شہباز گل سروسز اسپتال لاہور سے غائب

اپنی فائل اور میڈیکل ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے

11

شہبازگل کی اسپتال سے غائب ہونے کی رپورٹ اسپتال کے ایم ایس کو جمع کرادی گئی۔ شہبازگل اسپتال عملے کو بتائے بغیر وارڈ سے غائب ہوئے۔شہباز گل اپنی فائل اور میڈیکل ریکارڈ بھی ساتھ لے گئے، ڈاکٹرز صبح کےوقت معائنہ کرنے گئے تو شہبازگل وارڈ میں موجود نہیں تھے۔گارڈز کے مطابق شہبازگل کو رات گئے اسپتال سے کوئی لینے آیا تھا، شہبازگل کھانسی اورسانس میں دشواری کے باعث 7دسمبر کو اسپتال داخل ہوئے تھے۔قبل ازیں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔تحریری فیصلے میں لکھا گیا ہے کہ عدالت نے شہباز گل کو بارہ نومبر کو چالان کی نقل فراہم کردی تھی۔ ایک ماہ سے زائد ہوگیا ہے۔ شہباز گل پر فرد جرم عائد نہیں ہوپائی۔

مزید پڑھیں:  جدید ترین لائٹ کامبیٹ ہیلی کاپٹر بھارتی فضائی بیڑے میں شامل
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.