یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی گئی

یاسمین راشد کیخلاف انتشار انگیزتقاریر کرنے کے الزام میں مقدمہ درج ہے

97

پولیس نے 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر یاسمین راشد کو عدالت کے روبرو پیش کیا، عدالت نے یاسمین راشد کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14روز کی توسیع کردی۔ یاسمین راشد کیخلاف شیرپاؤ پل پر سڑک بلاک کرکے انتشار انگیزتقاریر کرنے پر تھانہ سرور روڈ پولیس نے مقدمہ درج کررکھا ہے۔
دوسری جانب عدالت نے گلبرگ کے مقدمے میں سابق صوبائی وزیر محمود الرشید کے جوڈیشل ریمانڈ میں بھی 14 دن کی توسیع کردی۔
جناح ہاؤس حملہ میں ملوث 180 ملزمان کی ضمانتوں پر فیصلہ جاری کر دیا گیا۔ جج اعجاز احمد بٹر نے کیس کی سماعت کی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے فاضل جج اعجاز احمد بٹر نے کیس پر فیصلہ سناتے ہوئے 147 ملزمان کی ضمانتیں خارج اور 33 ملزمان کی ضمانتیں منظور کرلیں۔

مزید پڑھیں:  یہ 10 باتیں آپ کو دائمی اضطراب میں مبتلا کر سکتی ہیں
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.