مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے ٹرک پر حملہ؛ 3 ہلاک اور 3 زخمی

48

بھارتی نشریاتی ادارے این ڈی ٹی وی کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج کے ٹرک پر اس وقت حملہ کیا گیاجب یہ ٹرک اہلکاروں کو لے کر بیس کی جانب جا رہا تھا۔اب تک ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کی تعداد سے آگاہ نہیں کیا گیا تاہم 3 فوجیوں کی ہلاکت اور 3 کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی گئی۔مسلح افراد نے ٹرک کو چاروں طرف سے گھیر کر اتنا اچانک حملہ کیا کہ ٹرک میں موجود بھارتی فوجیوں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا۔ حملہ آور کارروائی کے بعد بآسانی فرار ہوگئے۔

حملے کا شکار ہونے والے بھارتی فوجیوں کی مدد کے لیے مزید نفری طلب کرکے علاقے کا محاصرہ کرلیا گیا اور سرچ آپریشن کے نام پر اپنی ناکامیوں کا غصہ عام اور معصوم شہریوں پر اتارا جا رہا ہے۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ابھی اطلاعات غیر مصدقہ ہیں اور تفصیلات کا انتظار ہے۔یاد رہے کہ پلوامہ سمیت مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملوں میں مارے جانے والے اہلکاروں کی تعداد 100 سے زائد ہے۔

مزید پڑھیں:  علیشا، والد کے انتقال کے بعد رکشا چلاکر گھر کا سہارا بننے والی باہمت لڑکی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.