تکبیر نیوز (پورٹسمتھ): پورٹسمتھ سے تعلق رکھنے والے کونسلر جارج میڈگ وِک پر مجموعی طور پر 35 سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں، جن میں ریپ کے 12 الزامات بھی شامل ہیں۔
Crown Prosecution Service اور Hampshire & Isle of Wight Constabulary کے مطابق الزامات چار شکایت کنندگان سے متعلق ہیں اور مبینہ واقعات 2008 سے 2021 کے درمیان پورٹسمتھ اور ویلز میں پیش آئے۔
پولیس کے مطابق تمام شکایت کنندگان مبینہ واقعات کے وقت 16 یا 17 برس کے تھے۔
35 الزامات کی مکمل نوعیت
جارج میڈگ وِک پر عائد الزامات میں شامل ہیں:
- ریپ کے 12 الزامات
- assault by penetration کے 2 الزامات
- sexual assault کے 2 الزامات
- بچوں کی indecent images بنانے کے 2 الزامات
- بچوں کی indecent image تقسیم کرنے کا 1 الزام
- actual bodily harm کے 8 الزامات
- controlling or coercive behaviour کے 2 الزامات
- stalking کا 1 الزام
- جان سے مارنے کی دھمکی کا 1 الزام
- false imprisonment کا 1 الزام
- چوری کا 1 الزام
- criminal damage کا 1 الزام
- بچے کے جنسی استحصال کی ترغیب یا سبب بننے کا 1 الزام
پولیس تحقیقات کب شروع ہوئیں؟
Hampshire & Isle of Wight Constabulary کے مطابق تحقیقات 24 جولائی 2025 کو ایک جنسی جرم کی رپورٹ موصول ہونے کے بعد شروع کی گئی تھیں۔
پولیس نے 6 جنوری 2026 کو ایک شخص کو لندن کے علاقے Wandsworth سے گرفتار کیا تھا۔
اب جارج میڈگ وِک کو باضابطہ طور پر چارج کر دیا گیا ہے۔
عدالت میں پیشی
میڈگ وِک کو ضمانت پر رہا کیا گیا ہے اور وہ بدھ 25 نومبر 2026 کو Portsmouth Magistrates’ Court میں پیش ہوں گے۔
Reform UK نے معطل کردیا
الزامات سامنے آنے کے بعد Reform UK نے جارج میڈگ وِک کو فوری طور پر پارٹی سے معطل کر دیا ہے۔
میڈگ وِک نے بھی Hampshire County Council میں Reform UK گروپ کی قیادت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ عدالتی عمل مکمل ہونے تک دونوں کونسلز میں بطور آزاد رکن کام جاری رکھیں گے۔
جارج میڈگ وِک نے الزامات مسترد کردیئے
میڈگ وِک نے ایک سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ وہ عائد کیے گئے الزامات سے “حیران اور پریشان” ہیں اور انہوں نے تمام الزامات میں اپنی بے گناہی کا دعویٰ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عدالتی عمل کو آزادانہ طور پر آگے بڑھنا چاہیے اور وہ اس دوران مزید عوامی بیان جاری نہیں کریں گے۔
CPS کی سخت قانونی تنبیہ
Crown Prosecution Service نے واضح کیا ہے کہ:
- مقدمہ اب فعال عدالتی کارروائی میں ہے
- ملزم کو منصفانہ ٹرائل کا حق حاصل ہے
- کوئی ایسی رپورٹنگ، تبصرہ یا معلومات شیئر نہیں کی جانی چاہئیں جو عدالتی کارروائی کو متاثر کریں
CPS نے یہ بھی واضح کیا ہے کہ چارج عائد ہونا جرم ثابت ہونے کے مترادف نہیں، اور حتمی فیصلہ صرف عدالت کرے گی۔
کونسل کی پوزیشن
Hampshire County Council نے کہا ہے کہ الزامات انتہائی سنگین ہیں، لیکن Local Government Act 1972 کے تحت صرف کسی فوجداری الزام کا سامنا کرنا خود بخود کسی کونسلر کو عہدے سے نااہل نہیں کرتا۔
اس لیے جارج میڈگ وِک فی الحال منتخب کونسلر کے طور پر برقرار ہیں۔
