تکبیر نیوز (یارک): ویسٹ یارکشائر پولیس کے ایک حاضر سروس افسر کو 2002 میں ایک خاتون سے ریپ کے جرم میں سات سال قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔
45 سالہ پی سی جو لیونڈر کو یارک کراؤن کورٹ نے 19 اکتوبر کو دوبارہ ٹرائل کے بعد ریپ کے ایک الزام میں قصوروار قرار دیا تھا، جبکہ 3 نومبر کو اسے سزا سنائی گئی۔
متاثرہ خاتون نے 22 سال بعد شکایت کی
پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون نے دسمبر 2024 میں سامنے آکر اس واقعے کی رپورٹ کی، جو 2002 میں پیش آیا تھا۔
عدالت کو بتایا گیا کہ اس واقعے نے خاتون کی ذہنی صحت، خود اعتمادی، تعلقات اور لوگوں پر اعتماد پر برسوں تک گہرا اثر ڈالا۔
واقعے کے وقت پولیس افسر نہیں تھا
اہم بات یہ ہے کہ لیونڈر واقعے کے وقت پولیس افسر نہیں تھا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس کے مطابق وہ 2002 میں پولیس اسٹاف کے طور پر ادارے سے منسلک ہوا تھا اور بعد میں 2005 میں باقاعدہ پولیس افسر بنا۔
سزا کے وقت وہ ویسٹ یارکشائر پولیس کے Leeds District میں تعینات تھا اور مقدمے کے دوران معطل رہا۔
عدالت: متاثرہ خاتون نے اس پر اعتماد کیا تھا
سزا سناتے ہوئے جج نے کہا کہ متاثرہ خاتون نے لیونڈر پر اعتماد کیا تھا لیکن اس نے اپنی جسمانی طاقت استعمال کرتے ہوئے اس کی مرضی نظر انداز کی۔
عدالت نے قرار دیا کہ خاتون نے اسے رکنے کیلئے کہا لیکن اس نے اس کی بات نہیں مانی۔
متاثرہ خاتون پر طویل اثرات
پراسیکیوٹر نے عدالت میں متاثرہ خاتون کا بیان پڑھ کر سنایا، جس میں بتایا گیا کہ اس واقعے نے اس کی خود اعتمادی کو شدید متاثر کیا۔
خاتون نے کہا کہ اسے لوگوں پر اعتماد کرنے میں مشکلات پیش آئیں اور وہ برسوں تک دوسروں کو اپنے قریب آنے دینے سے گھبراتی رہی۔
اس کا پولیس پر اعتماد بھی متاثر ہوا۔
7 سال قید اور جنسی مجرموں کے رجسٹر میں اندراج
یارک کراؤن کورٹ نے جو لیونڈر کو:
- 7 سال قید
- Sexual Harm Prevention Order
- غیر معینہ مدت کیلئے Sex Offenders Register میں اندراج
کی سزا دی۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق Sexual Harm Prevention Order کی مدت 15 سال ہے۔
پولیس کی داخلی کارروائی بھی جاری
ویسٹ یارکشائر پولیس کی Professional Standards Directorate کی سربراہ Detective Chief Superintendent Tanya Wilkins نے کہا کہ لیونڈر کے اقدامات پولیس کی اقدار اور عوامی خدمت کے معیار سے مکمل طور پر متصادم ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ اب اس کے خلاف misconduct proceedings بھی جاری رہیں گی تاکہ اسے مستقبل میں پولیس کے کسی بھی کردار میں کام کرنے سے روکا جا سکے۔
متاثرہ خاتون کی ہمت کو خراجِ تحسین
پولیس نے متاثرہ خاتون کی ہمت اور ثابت قدمی کو سراہتے ہوئے کہا کہ دو دہائیوں بعد سامنے آنا آسان نہیں تھا۔
ویسٹ یارکشائر پولیس نے جنسی جرائم کے متاثرین سے اپیل کی ہے کہ وہ چاہے واقعہ کتنا ہی پرانا کیوں نہ ہو، پولیس سے رابطہ کریں۔
