تکبیر نیوز (لندن): برطانوی حکومت نے ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے BN(O) ویزا ہولڈرز کیلئے اہم رعایت برقرار رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے تصدیق کی ہے کہ انہیں نئے عمومی 10 سالہ settlement route میں منتقل نہیں کیا جائے گا۔
ہوم سیکرٹری شبانہ محمود کی جانب سے اعلان کردہ نئے Earned Settlement نظام کے تحت زیادہ تر تارکین وطن کیلئے مستقل رہائش حاصل کرنے کا بنیادی انتظار پانچ سال سے بڑھا کر 10 سال کیا جائے گا۔
تاہم British National (Overseas) visa route پر موجود افراد بدستور پانچ سال برطانیہ میں رہنے کے بعد settlement کیلئے درخواست دے سکیں گے۔
BN(O) ہولڈرز کو خصوصی استثنا
حکومت کا کہنا ہے کہ ہانگ کانگ کمیونٹی کیلئے BN(O) روٹ کے حوالے سے اس کا عزم برقرار ہے۔
نئے نظام میں عمومی baseline 10 سال ہوگا، لیکن BN(O) روٹ پر موجود افراد کیلئے پانچ سال کی کمی برقرار رکھی گئی ہے۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ موجودہ 5-year pathway ختم نہیں ہوگا۔
انگریزی زبان کی شرط سخت ہوگی
اگرچہ BN(O) ویزا ہولڈرز کو 10 سالہ انتظار سے استثنا ملے گا، لیکن settlement کیلئے دیگر لازمی شرائط سخت کی جا رہی ہیں۔
حکومت نے بیشتر settlement routes کیلئے انگریزی زبان کی شرط موجودہ B1 سے بڑھا کر B2 کرنے کا اعلان کیا ہے۔
B2 کو Common European Framework of Reference for Languages کے مطابق Independent User سطح سمجھا جاتا ہے۔
کردار اور مجرمانہ ریکارڈ بھی اہم
نئے نظام میں مستقل رہائش کیلئے applicants کو character اور conduct کی شرائط بھی پوری کرنا ہوں گی۔
حکومت کا کہنا ہے کہ مجرمانہ ریکارڈ، امیگریشن قوانین کی خلاف ورزی اور public good سے متعلق معاملات settlement درخواست پر اثر انداز ہو سکتے ہیں۔
ہوم آفس نئی criminality thresholds پر بھی کام کر رہا ہے۔
سرکاری قرض بھی رکاوٹ بن سکتا ہے
Earned Settlement نظام میں حکومت کے واجبات یا unpaid government debt کو بھی اہم شرط بنایا جا رہا ہے۔
حکومت کا مؤقف ہے کہ مستقل رہائش حاصل کرنے والے افراد کو برطانیہ میں اپنی مالی اور قانونی ذمہ داریاں پوری کرنا ہوں گی۔
زیادہ آمدنی والوں کیلئے تیز راستہ
نئے نظام کے تحت وہ تارکین وطن جو سالانہ £50,000 سے زیادہ کماتے ہیں، یا ڈاکٹروں، نرسوں اور اساتذہ جیسے بعض اہم عوامی شعبوں میں کام کرتے ہیں، پانچ سال بعد settlement کیلئے اہل رہ سکتے ہیں۔
اعلیٰ آمدنی والے افراد، خصوصاً سالانہ £125,000 سے زیادہ کمانے والوں کیلئے settlement کا راستہ تین سال تک کم کیا جا سکتا ہے۔
عام ورک ویزا ہولڈرز کیلئے 10 سال
حکومت کے نئے ماڈل میں عمومی اصول یہ ہوگا کہ جو افراد خصوصی رعایت یا contribution-based reduction کے اہل نہیں ہوں گے، انہیں مستقل رہائش کیلئے 10 سال انتظار کرنا ہوگا۔
ہوم سیکرٹری شبانہ محمود نے پارلیمنٹ میں کہا کہ مستقل طور پر برطانیہ میں رہنے کا حق اب صرف وقت گزارنے کی بنیاد پر نہیں بلکہ contribution اور ذمہ داریوں کی تکمیل پر مبنی ہوگا۔
BN(O) ویزا کیوں متعارف ہوا؟
برطانیہ نے Hong Kong BN(O) visa scheme چین کی جانب سے ہانگ کانگ میں قومی سلامتی قانون نافذ کیے جانے کے بعد متعارف کرائی تھی۔
اس روٹ کے ذریعے بڑی تعداد میں ہانگ کانگ کے شہری اور ان کے اہل خانہ برطانیہ منتقل ہوئے۔
حکومت کے مطابق BN(O) کمیونٹی نے برطانوی معیشت اور معاشرے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اسی لیے ان کیلئے موجودہ پانچ سالہ settlement pathway برقرار رکھا گیا ہے۔
نئے قواعد ابھی مکمل طور پر نافذ نہیں ہوئے
اہم بات یہ ہے کہ Earned Settlement framework کی پالیسی کا اعلان ہو چکا ہے، لیکن حکومت کو ابھی تفصیلی Immigration Rules اور عملی رہنمائی جاری کرنا باقی ہے۔
ہوم آفس نے کہا ہے کہ تکنیکی guidance اور مکمل impact assessment قواعد کے نفاذ سے پہلے جاری کیے جائیں گے۔
