پی آئی اے کو برطانیہ روٹ پر 20ارب سالانہ نقصان ہورہا ہے، وزیر ہوابازی

پی آئی اے اگلے سال 170 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلے گا، سعد رفیق کا دعویٰ

11

لاہور میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر ہوابازی خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ روز ویلٹ ہوٹل کی فروخت کی کوئی تجویز نہیں، اس کا فیصلہ آئندہ سال ہوگا، پی آئی اے کیلئے نئے جہاز لیز پر لائیں گے، 40 جہاز ہوگئے تو پاکستان انٹریشنل ایئرلائنز چل جائے گا۔
انہوں نے دعویٰ کیا کہ پی آئی اے اگلے سال 170 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرلے گا۔سابق وزیر ہوا بازی کے بیان کو جاہلانہ قرار دیتے ہوئے کہا اس سے برطانیہ روٹ پر ادارے کو 20 ارب روپے سالانہ کا نقصان ہورہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سوات: زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 5 افراد جاں بحق، درجنوں زخمی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.