بدبخت ملزم نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کردیا

خواتین کی شناخت ملزم کی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور سے ہوئی ہے، پولیس

15

لاہور کے علاقہ رائیونڈ میں شادی کے تنازعہ پر ناخلف بیٹے نے ماں اور بہن کو گلا دبا کر قتل کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، اور علاقہ مکینوں کی نشاندہی پر ملزم کامران کو گرفتار کرلیا۔پولیس حکام نے بتایا کہ قتل ہونے والی خواتین کی شناخت ملزم کی والدہ اصغری بی بی اور بہن ماہ نور سے ہوئی ہے، جنہیں ملزم نے گلا دبا کر قتل کیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزم کامران سے ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ وہ اپنی ہمشیرہ ماہ نور کی شادی رشتہ داروں میں کرناچاہتا تھا، جب کہ ہمشیرہ شادی کہیں اور کرناچاہتی تھی۔ملزم کے مطابق بیان کے مطابق ملزم نے ماں بھی ہمشیرہ کے ساتھ تھی، اور اسی تنازعے میں دونوں سے چپقلش ہوگئی، اور ملزم نے اشتعال میں آکر دونوں کو گلہ دبا کر قتل کردیا۔پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور ملزم سے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:  نشے میں دھت شخص نے بیوی اور بیٹی کو گولی مار دی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.