نشے میں دھت شخص نے بیوی اور بیٹی کو گولی مار دی

لاہور(تکبیر نیوز) صوبہ پنجاب کے دارالحکومت کے پوش علاقے میں شوہر نے نشے میں دھت ہوکر بیوی اور بیٹی کو گولی مار کر زخمی کردیا۔

24

تکبیرنیوز کے مطابق لاہور کے علاقے ڈیفس اے میں شوہر نے نشے میں دھت ہوکر بیوی اور بیٹی پر گولیاں چلائیں جس سے دونوں زخمی ہوگئیں۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم خضر نے نشے میں اپنی بیوی نصرت کے پاؤں اور بیٹی نائلہ کی ٹانگ پر فائر کیا۔مقامی پولیس نے مزید بتایا کہ زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے اور بیوی کی مدعیت میں شوہر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا جبکہ پولیس نے ملزم خضر کو گرفتار کر کے پسٹل برآمد کرلی ہے۔

مزید پڑھیں:  وزیراعظم نےجولائی میں لوڈشیڈنگ مزید بڑھنےکا عندیہ دیدیا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.