اسلامیہ کالج معاملہ؛ طلبہ حاضر لیکن کالج لاپتہ

طلبہ نے سڑک پر کلاسیں لگالیں

33

کراچی کے اسلامیہ کالج میں صبح سویرے طلبہ پہنچے تو پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری نے کالج کو خالی کرالیا جب کہ عدالتی کالج خالی کرانے پہنچ گیا۔دوسری جانب طلبہ نے احتجاج شروع کردیا ار کہا کہ کالج کسی صورت خالی نہیں ہونےدیں گے، تعلیم دشمن فیصلے کو نہیں مانتے۔
کالج کے طلبہ سڑک پر ڈیسک لگا کر کلاس شروع کردی، اور اس دوران دیگر مختلف کالجز کے طلباء بھی سڑک پر جمع ہونا شروع ہوگئے، اور طلبہ طالبات کی بڑی تعداد نے سڑک بلاک کرکے عدالتی فیصلے کے خلاف نعرے بازی شروع کردی۔طلبہ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ آج کالج کو سیل کر دیا جائے گا، ہماری آدھی پڑھائی کا آدھا سال گزر چکا ہے اور چند ماہ بعد امتحانات ہیں، اگر کالج خالی کرایا گیا تو ہمارا سال ضائع ہوجائے گا اور ہم سڑکوں پر آجائیں گے۔

مزید پڑھیں:  عمران خان کو سپورٹ کرنیوالوں کیخلاف اعلان جنگ ہے، فضل الرحمان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.