ایک دن میں ریکارڈ رقوم بھجوانے پر وزیراعظم کا بیرون ملک پاکستانیوں سے اظہار تشکر

ایک دن میں57 ملین ڈالر کا نیا ریکارڈ قائم ہوا، وزیراعظم

14

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنی ٹویٹ میں وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزایک دن میں سب سے زیادہ 57 ملین ڈالراسٹیٹ بینک کوموصول ہوئے، اور روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ میں رقوم کاحجم 4.5ارب ڈالرسےتجاوزکرگیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک دن میں 57 ملین ڈالر پاکستان بھجوا کر بیرون ملک پاکستانیوں نے نیا ریکارڈ قائم کیا، ، ایک دن میں ریکارڈرقوم بھجوانے پر بیرون ملک پاکستانیوں کاشکریہ ادا کرتے ہیں۔وزیراعظم نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمیشہ معیشت کی مضبوطی میں کردارادا کرتے ہیں، معاشی مشکلات سےنکل کرآپ کی امیدوں،توقعات پرپورااتریں گے۔شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ حکومت روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ اسکیم کی مکمل حمایت،سرپرستی کررہی ہے، اوورسیزپاکستانیوں کی سہولت کیلئےحکومت متعدداقدامات کررہی ہے۔واضح رہے کہ اسٹیٹ بینک کے مطابق منگل کو آر ڈی اے کے زریعے 57ملین ڈالر یعنی 5 کروڑ 70 لاکھ ڈالر ڈپازٹ کئے گئے جو کسی بھی ایک دن میں پاکستانی بینکوں کو ملنے والے سب سے زیادہ ڈیپازٹ کا ریکارڈ ہے۔مرکزی بینک کے مطابق مجموعی طور پر روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے موصول ہونے والی رقم 4.5 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ آر ڈی اے ذریعے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھجوانے میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔اسٹیٹ بینک کے اعدادو شمار کے مطابق گزشتہ ماہ 22 مئی تک پاکستانی 8 بینکوں کو آر ڈی اے کے ذریعے موصولہ ڈپازٹس 4.3ارب ڈالر تھے جس میں ایک ماہ کے دوران 16 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کا آغاز ستمبر2020میں ہوا تھا جس کے بعد اس کے ذریعے بیرون ملک سے آنے والے رقوم مسلسل بڑھ رہے ہیں یہاں تک کہ تحریک انصاف حکومت کے خاتمے اور مسلم لیگ (ن) کی قیادت میں مخلوط حکومت بننے کے دوران سیاسی عدم استحکام اور بعد میں معاشی مشکلات کے باجود آر ڈی اے کے ذریعے رقوم بھجوانے میں کمی نہیں آئی۔اعدادو شمار کے مطابق 22مارچ تک آر ڈی اے کے زریعے موصولہ رقوم 3.9ارب ڈالر تھے جو 22اپریل کو 4.1ارب ڈالر 22مئی تک 4.3ارب ڈالر اور اب 21مئی تک 4.5ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔بینکنگ ذرائع کے مطابق عید قرباں سے قبل بیرون ملک پاکستانیوں کی جانب سے رقوم بھجوانے میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اس کے علاوہ دیگر ذرائع کے مقابلے میں آر ڈی اے کا استعمال بھی بڑھ رہا ہے جس کی وجہ سے آر ڈی اے کے ذریعے رقوم بھجوانے کا حجم بڑھ رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  اٹلی میں 7 مسافروں کو لے جانے والا ہیلی کاپٹر لاپتہ
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.