این اے 240الیکشن: پاک سرزمین پارٹی کے رہنماء انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ

ٹی ایل پی کارکنوں نے فائرنگ، پی ایس پی کا الزام

91

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اقبال محمد علی کے انتقال کے باعث خالی ہونی والی قومی اسمبلی کی نشست این اے 240 پر آج ضمنی انتخاب کیلئے پولنگ ہوئی۔ضمنی الیکشن کے دوران پاک سرزمین پارٹی کے سینئر رہنماء انیس قائم خانی کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے، پی ایس پی نے الزام لگایا ہے کہ فائرنگ ٹی ایل پی کے کارکنوں نے کی ہے۔نمائندہ سماء کے مطابق انیس قائم خانی کی گاڑی کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 2 گولیاں انیس قائم خانی کی گاڑی میں لگیں، ایک گولی گاڑی کے بونٹ جبکہ دوسری بلٹ پروف گلاس پر لگی۔
پی ایس پی رہنماء انیس قائم خانی کے پروٹوکول میں شامل پولیس موبائل پر بھی ایک گولی لگی، نامعلوم ملزمان فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔دوسری جانب ٹی ایل پی نے بھی لانڈھی میں تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی گاڑی پر فائرنگ کا دعویٰ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق نامعلوم ملزمان نے سعد رضوی کی گاڑی پر کئی گولیاں برسائیں۔

مزید پڑھیں:  ملک بھر میں بجلی کا شارٹ فال، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 8 گھنٹے تک جاپہنچا
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.