روس کی یوکرین پر بمباری جاری، 2 شہری ہلاک

یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں لگادیں

32

دونستک سمیت کئی شہروں میں انفرااسٹرکچرتباہ ہوچکا ہے۔ ادھر یورپی یونین نے روس پر مزید پابندیاں لگانے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
برسلز میں جاری اجلاس میں کہا گیا ہے کہ یورپی یونین یوکرین کے ساتھ ہے، روس کو اپنے ظلم کی قیمت ادا کرنی ہوگی، یورپی یونین کے سربراہ اجلاس میں 200 روسی شہریوں پر پابندیاں لگانے کا فیصلہ کیا گیا۔روسی بمباری سے خیرسون میں بجلی کا نظام تباہ ہوگیا خون جما دینے والی سردی میں شہری بے یار و مددگار کھلے آسمان تلے امداد کے منتظر ہیں۔روسی صدر پوتن نے نئے سال کی آمد پر روسی افواج کو بھرپور تیاری کا حکم دیتے ہوئے یوکرین پر حملوں کی ہدایت کردی ہے، اس سلسلے میں مزید تین لاکھ روسی فوجی یوکرین بھیجے جائیںگے۔

مزید پڑھیں:  نواز اور زرداری پی ٹی آئی کو فوج سے لڑوانے کی سازش کررہے ہیں، عمران خان
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.