گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست پر لارجر بینچ تشکیل

لاہور ہائیکورٹ میں سماعت 16 جنوری کو ہوگی

81

لاہور ہائیکورٹ کے لارجر بینچ کی سربراہی جسٹس عابد عزیز شیخ کریں گے، جسٹس چوہدری اقبال، جسٹس مزمل اختر شبیر، جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس عاصم حفیظ بینچ میں شامل ہیں۔درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔ درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کیلئے خط لکھا گیا، صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کا ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کیلئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہا جا سکتا، گورنر پنجاب کیخلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔درخواست گزار نے استدعا کی کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو فوری عہدے سے ہٹانے کیلئے ہدایات جاری کی جائیں۔

مزید پڑھیں:  ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.