ڈاکٹرز ایک دن میں کتنے انڈے کھانے کا مشورہ دیتے ہیں؟

84

انڈے کھانے کا شوق عام طور پر بچوں اور بڑوں سبھی کو ہوتا ہے، بہت سے لوگوں کا ناشتہ انڈے کے بغیر ادھورا ہوتا ہے،انڈا کھانے سے بھرپور فوائد حاصل ہوتے ہیں۔

انڈوں کے حوالے سے زیادہ تر لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ روزانہ کتنے انڈے صحت کے لئے فائدہ مند ہیں اور کتنے نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔

ماہرین صحت کے مطابق ایک درمیانے سائز کے انڈے میں 186 ملی گرام کولیسٹرول شامل ہوتا ہے جو روزانہ کی تجویز کردہ مقدار کا 62 فیصد بنتا ہے جبکہ اس کے برعکس انڈے کی سفیدی میں زیادہ تر پروٹین اور کم کولیسٹرول پایا جاتا ہے۔

حال ہی میں ایک تحقیق میں کولیسٹرول پر انڈے کے اثرات کا جائزہ لیا گیا ہے۔

تحقیق میں لوگوں کو دو الگ الگ گروپس میں تقسیم کیا گیا، ایک گروپ کو24 گھنٹوں میں ایک سے تین انڈے کھانے کا کہا گیا جبکہ دوسرے گروپ کو انڈے کے علاوہ دوسری غذا کی تجویز دی گئی۔

تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ تقریباً تمام حالات میں اچھے کولیسٹرول کی تعداد میں اضافہ ہوا۔ دوسری جانب برے کولیسٹرول کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں نہیں آیا۔

اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور انڈے خون کے ٹرائی گلیسرائڈ کو کم کرتے ہوئے ایک اہم خطرہ ثابت ہوئے۔

تحقیق میں مزید دیکھا گیا کہ خون میں کیروٹینائڈ اینٹی آکسیڈینٹس جیسے لوٹین اور زیکزانتھن کی سطح میں اضافہ ہوا جو اس بات کو ظاہر کرتا ہے کہ پورے انڈے کے استعمال کا انحصار فرد پر منحصر ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کو شکست، سری لنکا ایشیا کا نیا بادشاہ بن گیا

مطالعاتی تحقیق میں شامل کیے گئے 70 فیصد افراد میں انڈوں کے استعمال سے برے کولیسٹرول کی سطح میں کوئی اضافہ نہیں دیکھا گیا جبکہ 30 فیصد لوگوں میں انڈوں کے استعمال سے ہائپر رسپانس ظاہر ہوا۔

تحقیق کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین صحت مند انسان کے لئے دن بھر میں 3 انڈوں کا استعمال معاون سمجھتے ہیں۔

 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.