سعودیہ عربیہ ریڈ سی انٹرنیشنل فرانسیسی فلم کو مالی سپورٹ دے گا

177

یہ ریڈ سی فیسٹیول فنڈ کی پہلی انٹرنیشل فلم ہے جس میں وہ فرانس کے ساتھ اشتراک کریں گے۔فلم کی ڈائریکٹر فرانسیسی اداکارہ میجوین ہیں اور تاریخی واقعات پر مبنی فلم میں جونی ڈیپ اٹھارہویں صدی کے فرانسیسی بادشاہ لوئی پانزدہم کے کردار میں ںظر آئیں گے۔
ریڈ سی فلم فیسٹیول فنڈ کے سی ای او محمد الترکی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ہم میجوین کی نئی فلم ’جین دُبیری‘ کو سپورٹ کرنے پر نہایت خوش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پرامید ہے کہ اس تعاون سے سعودی اور فرانسیسی سنیما کے تعلقات مضبوط ہوں گے اور یہ ان فلموں میں سے ایک ہے جس میں ہم خواتین فلم میکرز کو سپورٹ کرتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اس فلم کی سپورٹ ہمارا یہ عزم ظاہر کرتی ہے کہ ہم نئے ٹیلنٹ، بہترین رائٹروں، ڈائریکٹروں اور پروڈیوسروں کی سپورٹ کیلئے ہر وقت تیار ہیں۔

مزید پڑھیں:  جاپان میں سمندری طوفان نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.