16 ہزارفٹ کی بلندی پر طیارے کی کھڑکی اڑ گئی، ویڈیو وائرل

37

امریکی میڈیا کے مطابق مسافر طیارہ امریکی ریاست اوریگن کے شہر پورٹ لینڈ سے کیلی فورنیا کے شہر اونٹاریو جا رہا تھا کہ 16 ہزار فٹ کی بلندی پر اچانک طیارے کی ایک کھڑکی اڑ گئی۔طیارے میں عملے کے 6 ارکان سمیت 180 افراد سوار تھے جسے کھڑکی ٹوٹنے کے بعد دوبارہ پورٹ لینڈ کے ائیرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنا پڑی۔طیارے کے مسافر کی جانب سے بنائی گئی ویڈیو میں ٹوٹی ہوئی کھڑکی اور طیارے کے اندر ہنگامی صورتحال کے باعث باہر آ جانے والے آکسیجن ماسک دیکھے جا سکتے ہیں۔ واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔مسافر طیارے کی کھڑکی اڑنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:  روسی گیس کی قلت سے نمٹنے سے لیے جرمنی کی تیاریاں عروج پر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.