معروف گلوکار استاد راشد خان کینسر کے باعث انتقال کر گئے

56

بھارتی میڈیا کے مطابق مسیقار راشد خان طویل عرصے سے کینسر سے جنگ لڑ رہے تھے، وہ کولکتہ کے نجی اسپتال میں زیرِ علاج تھے جہاں وہ 9 جنوری کی شام انتقال کرگئے۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ راشد خان کے دماغ میں خون کی کمی ہوگئی تھی جس کی وجہ سے اُنہیں 2023 میں 22 نومبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا تھا جہاں علاج کے دوران معلوم ہوا کہ موسیقار کو کینسر ہوگیا ہے۔
دوران علاج ہی راشد خان کی حالت تشویشناک ہوگئی تھی جس کے بعد اُنہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا تھا، ایک ماہ تک وینٹی لیٹر پر رہنے کے بعد وہ 9 جنوری کو انتقال کرگئے۔راشد خان کی تدفین آج 10 جنوری کو ہوگی، موسیقار کے انتقال نے بھارتی میوزک انڈسٹری کو سوگوار کردیا ہے، بھارتی گلوکاروں سمیت پاکستانی گلوکار علی سیٹھی اور فرحان سعید نے بھی راشد خان کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:  مشرف مارشل لا کو قانونی کہنے والے ججوں کا بھی ٹرائل ہونا چاہیے، جسٹس اطہر
جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.